Breaking News
Home / Uncategorized / The Past Continuous Tense with Hindi/Urdu Video

The Past Continuous Tense with Hindi/Urdu Video

اگر کسی فقرے سے یہ ظاہرہورہاہو کہ گزرے ہوئے ؂؂؂ زمانے(ماضی) میں کوئی کام جاری رہاہو۔ ایسے فقروں کو (فعل ماضی جاری) یا The Past Continuous Tense کہتے ہیں۔

پہچان:Identification

The Past Continuous Tense کے فقروں کے آ خر میں ، رہاتھا، رہے تھے ،رہی تھی، وغیرہ آتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ سکول جارہا تھا، میں کھیل رہاتھا، ہم وقت ضائع نہیں کررہے تھے وغیرہ۔

بنا نے کا طر یقہ :

اس ٹینس میں ورب کی پہلی فارم میں چھوٹی سی تبدیلی ہوتی ہے۔
ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ’’ing‘‘لگا دیا جاتا ہے۔
فاعل یعنی (He, She, It, They, etc.)کے بعد(was, were ) لازمی لگایا جاتا ہے
جمع کے فقروں کے ساتھ) (were اور واحد کے فقروں کے ساتھ(was) لگتا ہے۔

مثال: Example

میں سکول جارہا تھا
I was going to school
ہم سکول جارہے تھے
We were going to school
تم سکول جارہے تھے
You was going to school
وہ سکول جارہاتھا
He was going to school
وہ سکول جارہی تھی
She was going to school
وہ روزانہ سکول جارہے تھے
They were going to school

منفی فقرے بنانا:  Negative

The Past ContinuousTenseکے منفی فقرے بنانا بھی بہت آسان ہے۔
ورب کی (ing) والی فارم سے پہلے یعنی ہیلپنگ ورب(was,were) کے بعد (not ) لگایا جاتا ہے۔

مثال:Example

میں سکول نہیں جارہا تھا
I was not going to school
ہم سکول نہیں جارہے تھے
We were not going to school
تم سکول نہیں جارہے تھے
You was not going to school
وہ سکول نہیں جارہا تھا
He was not going to school
وہ سکول نہیں جارہی تھی
She was not going to school
وہ سکول نہیں جارہے تھے
They was not going to school

سوالیہ فقرے بنانا: Interrogative

The Past Continuous Tenseکے فقروں کو سوالیہ بنانے کے لئے ہیلپنگ ورب(was, were) کو فقرے کے شروع میں لگا یا جاتا ہے اس طرح سوالیہ Sentence بن جاتا ہے۔

مثال: Example

کیا میں سکول جارہا تھا؟
?Was I going to school
کیا ہم سکول جارہے تھے؟
?Were we going to school
کیا تم سکول جارہے تھے؟
?Was you going to school
کیاوہ سکول جارہاتھا؟
?Was he going to school
کیا وہ سکول جارہی تھی؟
?Was she going to school
کیا وہ سکول جارہے تھے؟
?Were they going to school

Check Also

The Future Perfect Tense

اگر کسی فقرے سے یہ ظاہرہو رہاہو کہ آنے والے زمانے یعنی مستقبل میں کوئی …

<