اگر کسی فقرے میں کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور ٹائم نہ بتایاگیاہو یعنی وقت کا کوئی پتا نہ ہوا۔ ایسے فقروں کو (فعل حال مطلق) یا The Present Indefinite Tense کہتے ہیں۔
پہچان: Identification
The Present Indefinite Tense کے فقروں کے آ خر میں ، تا ہے، تی ہے،تے ہیں،تے ہو، وغیرہ آتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ سکول جاتا ہے، میں کھیلتا ہوں، ہم وقت ضائع نہیں کرتے ہیں وغیرہ۔
بنا نے کا طر یقہ :
اس Tense میں ورب کی پہلی فارم بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتی ہے لیکن Singular یعنی واحد (He,She,It)کےلیئے ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ’’s‘‘ یا ’’es‘‘ کا اضافہ لازمی طور کیا جاتا ہے۔
مثال:Example
میں روزانہ سکول جاتاہوں
.I go to school daily
ہم روزانہ سکول جاتے ہیں
.We go to school daily
تم روزانہ سکول جاتے ہو
.You go to school daily
وہ روزانہ سکول جاتاہوں
.He goes to school daily
وہ روزانہ سکول جاتی ہے
.She goes to school daily
وہ روزانہ سکول جاتے ہیں
.They go to school daily
منفی فقرے بنانا: Negative Sentences
The Present Indefinite Tenseکے منفی فقرے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ ورب کی پہلی فارم سے پہلے “do not” لگایا جاتا ہے۔ لیکن Singular یعنی واحد (He,She,It) وغیرہ کے ساتھ ورب کی فارم سے پہلے “does not” لگا دیا جاتا ہے ۔
مثال: Example
میں روزانہ سکول نہیں جاتاہوں
.I do not go to school daily
ہم روزانہ سکول نہیں جاتے ہیں
.We do not go to school daily
تم روزانہ سکول نہیں جاتے ہو
.You do not go to school daily
وہ روزانہ سکول نہیں جاتاہوں
.He does not go to school daily
وہ روزانہ سکول نہیں جاتی ہے
.She does not goes to school daily
وہ روزانہ سکول نہیں جاتے ہیں
.They do not go to school daily
سوالیہ فقرے بنانا:
The Present Indefinite Tenseکے فقروں کو سوالیہ بنانے کے لئے “Does” یا “Do” کو فقرے کے شروع میں لگا یا جاتا ہے اس طرح سوالیہ Sentence بن جاتا ہے۔
مثال: Example
کیا میں روزانہ سکول جاتاہوں؟
?Do I go to school daily
کیا ہم روزانہ سکول جاتے ہیں؟
?Do we go to school daily
کیا تم روزانہ سکول جاتے ہو؟
?Do you go to school daily
کیا وہ روزانہ سکول جاتاہوں؟
?Does he go to school daily
کیا وہ روزانہ سکول جاتی ہے؟
?Does she go to school daily
کیا وہ روزانہ سکول جاتے ہیں؟
?Do they go to school daily