Breaking News
Home / The Present Tense / The Present Continuous Tense With Urdu/Hindi Video

The Present Continuous Tense With Urdu/Hindi Video

 

اگر کسی فقرے سے یہ لگے کہ موجودہ زمانے میں کوئی کام جاری ہو۔ ایسے فقروں کو (فعل حال جاری) یا       The Present Continuous Tense    کہتے ہیں۔

پہچان:Identification

The Present Continuous Tense کے فقروں کے آ خر میں ، رہا ہوں، رہے ہیں،رہی ہے،رہاہے، وغیرہ آتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ سکول جارہا ہے، میں کھیل رہاہوں، ہم وقت ضائع نہیں کررہے ہیں وغیرہ

بنا نے کا طر یقہ:

اس ٹینس میں ورب کی پہلی فارم میں چھوٹی سی تبدیلی ہوتی ہے۔
ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ’’ing‘‘لگا دیا جاتا ہے۔
فاعل یعنی (He, She, It, They, etc.)کے بعد(s, am, are ) لازمی لگایا جاتا ہے
جمع کے فقروں کے ساتھ (are) اور واحد کے فقروں کے ساتھ(is) لگتا ہے۔
(is, am , are) کو Helping Verb کہتے ہیں۔

مثال: Example

میں سکول جارہا ہوں
.I am going to school
ہم سکول جارہے ہیں
.We are going to school
تم سکول جارہے ہو
.You are going to school
وہ سکول جارہاہے
.He is going to school
وہ سکول جارہی ہے
.She is going to school
وہ روزانہ سکول جارہے ہیں
.They are going to school

منفی فقرے بنانا: Converting into negative

The Present ContinuousTenseکے منفی فقرے بنانا بھی بہت آسان ہے۔
ورب کی (ing) والی فارم سے پہلے یعنی ہیلپنگ ورب(is, am, are) کے بعد (not ) لگایا جاتا ہے۔

مثال:Example

میں سکول نہیں جارہا ہوں
.I am not going to school
ہم سکول نہیں جارہے ہیں
.We are not going to school
تم سکول نہیں جارہے ہو
.You are not going to school
وہ سکول نہیں جارہاہے
.He is not going to school
وہ سکول نہیں جارہی ہے
.She is not going to school
وہ سکول نہیں جارہے ہیں
.They are not going to school

سوالیہ فقرے بنانا  :Interrogative

The Present Continuous Tenseکے فقروں کو سوالیہ بنانے کے لئے ہیلپنگ ورب(is, am, are) کو فقرے کے شروع میں لگا یا جاتا ہے اس طرح سوالیہ Sentence بن جاتا ہے۔

مثال:Example

کیا میں سکول جارہا ہوں
?Am I going to school
کیا ہم سکول جارہے ہیں
?Are we going to school
کیا تم سکول جارہے ہو
Are you going to school
کیا سکول جارہاہے
?Is he going to school
کیا وہ سکول جارہی ہے
?Is she going to school
کیا وہ روزانہ سکول جارہے ہیں
?Are They going to school

<