Breaking News
Home / Uncategorized / The Future Perfect Continuous Tense

The Future Perfect Continuous Tense

>

فعل مستقبل جاری (The Future Continuous Tense) ایسے کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو آ نے والے زمانہ میں کسی مقرر کردہ مدت سے لگاتارجاری ہوں گے لیکن ختم نہیں ہوئے ہوں گے۔

پہچان  :Identification

اس ٹینس کے فقروں کے آ خر میں ،رہا ہوگا ،رہے ہوں گے،رہی ہو گی اور اسی طرح تا رہا ہو گا، تی رہی ہو گی،تے رہے ہوں گے وغیرہ الفاظ بھی آسکتے ہیں۔لیکن یاد رکھیں مقرر کردہ مدت یا مقرر کردہ وقت ضرور بتایا گیا ہو گا مثال کے طور پر وہ صبح پانچ بجے سے لاہور جارہاہو گا ، ہم تین بجے سے ہاکی کھیل رہے ہوں گا، وہ ۱۹۹۱ ؁ء سے پڑتا رہا ہوگا وغیرہ۔

بنا نے کا طر یقہ:

اس ٹینس میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ(ing) لگتا ہے اور اس فارم سے پہلے Shell be/ Will be) ) استعمال ہوتی ہے خواہ فاعل واحد ہو یا پھر جمع۔لیکن یاد رکھیں عام طور پر ہیلپنگ ورب ((I, We کے ساتھ Shall be)) اور باقی ماندہ کے ساتھ Will be)) لگتا ہے۔

مثال:Example

اسلم دو گنھٹوں سے لکھ رہا ہو گا
Aslam will have been writing for two hours
ہم صبح سے سکول جارہے ہوں گے
We have will been going to school since morning
تم دو بجے سے کھیل رہے ہوں گے
You will have been playing since 2 ‘o’ clock
علی ۲۰۰۲ ؁ء سے ہاکی کھیل رہا ہو گا
Ali will have been playing hockey since 2002
پچھلے تین دن سے بارش ہورہی ہو گی
It will have been raining for last three days.
وہ شام سے گانا گا رہے ہوں گے
He will have been singing since evening

منفی فقرے بنانا: Negative

اس ٹینس کے منفی فقرے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ ورب کی پہلی فارم سے پہلے یعنی(will/shall) کے بعداور have سے پہلےnot لگایا جاتا ہے۔

مثال:Example

اسلم دو گنھٹوں سے نہیں لکھ رہا ہو گا
Aslam will not have been writing for two hours
ہم صبح سے سکول نہیں جارہے ہوں گے
We shall have not been going to school since morning
تم دو بجے سے نہیں کھیل رہے ہوں گے
You will not have been playing since 2 ‘o’ clock
علی ۲۰۰۲ ؁ء سے ہاکی نہیں کھیل رہا ہو گا
Ali will not have been playing hockey since 2002
پچھلے تین دن سے بارش نہیں ہورہی ہو گی
It will not have been raining for last three days
وہ شام سے گانا نہیں گا رہے ہوں گے
He will not have been singing since evening

سوالیہ فقرے بنانا:Interrogative

اس ٹینس کے فقروں کو سوالیہ بنانے کے لئے Shall /will کو فقرے کے شروع میں لگا یا جاتا ہے اس طرح سوالیہ فقرہ بن جاتا ہے۔

مثال:Example

کیااسلم دو گنھٹوں سے لکھ رہا ہو گا؟
?Will Aslam have been writing for two hours
کیاہم صبح سے سکول جارہے ہوں گے؟
?Will we have been going to school since morning
کیاتم دو بجے سے کھیل رہے ہوں گے؟
?Will you have been playing since 2 ‘o’ clock
کیاعلی ۲۰۰۲ ؁ء سے ہاکی کھیل رہا ہو گا؟
?Will Ali have been playing hockey since 2002
کیاپچھلے تین دن سے بارش ہورہی ہو گی؟
?Will it have been raining for last three days
کیا وہ شام سے گانا گا رہے ہوں گے؟
?Will he have been singing since evening

 

Check Also

The Future Continuous Tense

اگر کسی فقرے میں کسی کام کا کرنا یا ہونا اس طرح پایا جائے کہ …

<