Breaking News
Home / Uncategorized / The Future Continuous Tense

The Future Continuous Tense

اگر کسی فقرے میں کسی کام کا کرنا یا ہونا اس طرح پایا جائے کہ کوئی کام آ نے والے زمانے یعنی مستقبل میں ہو رہا ہو گا۔ ایسے فقروں کو (فعل مستقبل جاری) کہتے ہیں۔

پہچان :Identification

اس ٹینس کے فقروں کے آ خر میں ،گا ،گے،گی وغیرہ الفاظ آتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ لاہور جائے گا ، میں ہاکی کھیلوں گا، ہم نے وقت ضائع نہیں کریں گے وغیرہ۔

بنا نے کا طر یقہ :

اس ٹینس میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ (ing) لگتا ہے اور اس فارم سے پہلے Shell be/ Will be) ) استعمال ہوتی ہے خواہ فاعل واحد ہو یا پھر جمع۔
لیکن یاد رکھیں عام طور پر ہیلپنگ ورب ((I, We کے ساتھ Shall be))
اور باقی ماندہ کے ساتھ Will be)) لگتا ہے۔

مثال:Example

میں سکول جارہا ہونگا
.I shall be going to school
ہم سکول جارہے ہوں گے
.We shall be going to school
تم کراچی جارہے ہوں گے
.You will be going Karachi
وہ پانی پی رہا ہو گا
.He will be drinking water
وہ سکول جارہی ہو گی
.She will be going to school
وہ لکھ رہاہو گا
.He will be writing

منفی فقرے بنانا:Negative

اس ٹینس کے منفی فقرے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ ورب کی پہلی فارم سے پہلے یعنی(will/shall) کے بعداور Be سے پہلے (not) لگایا جاتا ہے۔

مثال:Example

میں سکول نہیں جارہاہو نگا
.I shall not be going to school
ہم سکول نہیں جارہے ہوں گے
.We shall not be going to school
تم کراچی نہیں جارہے ہوں گے
.You will not be going Karachi
وہ پانی نہیں پی رہا ہو گا
.He will not be drinking water
وہ سکول نہیں جارہی ہو گی
.She will not be going to school
وہ لکھ نہیں رہاہو گا
.He will not be writing

سوالیہ فقرے بنانا   :Interrogative

اس ٹینس کے فقروں کو سوالیہ بنانے کے لئے Shall/Will کو فقرے کے شروع میں لگا یا جاتا ہے اس طرح سوالیہ ٖفقرہ بن جاتا ہے۔

مثال:Example

کیامیں سکول جارہاہو نگا؟
?Shall I be going to school
کیاہم سکول جارہے ہوں گے؟
?Shall we be going to school
کیاتم کراچی جارہے ہوں گے ؟
?Will you be going Karachi
کیاوہ پانی پی رہا ہو گا ؟
?Will we be drinking water
کیاوہ سکول جارہی ہو گی؟
?Will she be going to school
کیاوہ لکھ رہاہو گا؟
?Will he be writing

Check Also

The Future Perfect Tense

اگر کسی فقرے سے یہ ظاہرہو رہاہو کہ آنے والے زمانے یعنی مستقبل میں کوئی …

<